ابنا: رپورٹ کے مطابق آج صبح دسیوں صیہونیوں نے انتہا پسند خاخام یہودا گلیک کی قیادت اور اسرائيلی پولیس کی حفاظت میں مسجد الاقصی کے مختلف حصوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔ مسجد الاقصی پر انتہاپسند صیہونیوں کے حملے کے دوران صیہونی فوجیوں نے بھی اس مسجد کو جانے والے راستے بند کر کے اس مقدس مقام میں دینی طالب علموں اور نمازیوں کے داخلے کی روک تھام کی۔ صیہونی فوجیوں نے نمازیوں اور دینی طالب علموں کو ان کے شناختی کارڈ بھی واپس نہیں کۓ جس کے خلاف فلسطینیوں نے اعتراض کیا ہے۔ مسجد الاقصی کے امور کے انچارج عمر الکسوانی نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت مسجد الاقصی میں فلسطینی نمازیوں کے داخلے کی روک تھام کے ذریعے اس مسجد کے مختلف حصوں میں صیہونیوں کی آزادانہ آمد و رفت کا راستہ ہموار کرنے کے درپے ہے۔
.......
/169